پُرستش

اے ربِّ پاک
شب کی تنہائیوں میں
جب تِرے بندے اُٹھتے ہیں
تیری عبات کے لئے
تو اُس وقت میری بھی آنکھ کھُلتی ہے
پر وہ تیری عبادت کے لئے نہیں
وہ تو اس بُت کی پُرستش کے لئے
جو میرے من میں چُھپا ہے
اے ربِّ ذُوالجلال
یہ سب تُجھے کیسے گوارا ہے
کہ تِرا کوئی شریک ہو
میں تو ناتواں ہوں ناسمجھ ہوں
میری تو ایک تُجھ سے اِلتجا ہے
یا تو اس بُت کو من سے نکال دے
یا پھر اپنا خیال ہی نہ آنے دے
کیونکہ اس ناسمجھ سے
دو خداؤں کی پوجا نہیں ہو سکتی

0 comments:

Post a Comment

 

Blog Archive

Followers

Email Subscriptions

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Subscribe

click the link to subscribe for updates
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...