پیارے ابو! جلدی آنا

دیکھو، دُور اِک لاش پڑی ہے
چوراہے کے دائیں جانب
کونے پر سُنسان گلی کے
کچرا کُنڈی دیکھ رہے ہو؟
اُس کے پاس لہُو میں لتھڑی
خاک آلودہ، بِکھری بِکھری
غیر یا اپنا، کون ہے جانیں؟
آؤ دیکھیں اور پہچانیں
نقش مِٹا ڈالے گولی نے
رنگت خون میں ڈُوب گئی ہے
جیب ٹٹولو، کیا رکھا ہے؟
یہ دو خُون سے تَر گجرے ہیں
دس دس کے دو نوٹ رکھے ہیں
ہاتھ جو نیچے دَبا ہوا ہے
اُس کی سخت گرِفت میں کیا ہے؟
شاید ہے اسکول کا بستہ
جیب سے یہ کیا جھانک رہا ہے؟
اک پرچہ ہے، خط ہے شاید؟
ٹوٹی پھوٹی سی اُردو میں
رنگ برنگی پنسلوں کے
سب رنگوں سے لکھا ہوا ہے
"آج جو بُھولے بستہ میرا
کُٹّی ہو جائے گی تم سے
ٹافیاں اور بسکٹ بھی لانا"
پیارے ابو! جلدی آنا

0 comments:

Post a Comment

 

Blog Archive

Followers

Email Subscriptions

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Subscribe

click the link to subscribe for updates
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...